ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب "مولود چاووش اوغلو" سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے ترک ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر آج بروز پیر کو ایک وفد کی قیادت میں دورہ انقرہ روانہ ہوگئے۔
وہ دورہ ترکی کے دوران، ترک حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ انقرہ کے بعد ترکمانستان کی سفر کریں گے جہاں وہ کیسپین ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ